Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی ورلڈ کپ میزبانی پر سوالیہ نشان:ظہیر عباس

ہندوستان کی ورلڈ کپ میزبانی پر سوالیہ نشان:ظہیر عباس

ممبئی۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں انتہا پسندی کے واقعات سے ٹوئنٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالات کھڑے ہوگئے۔مہاراشٹر حکومت نے پاکستان ٹیم کو ناگپور اور ممبئی میں نہ کھلانے کی تجویز دے دی۔ صدر آئی سی سی ظہیر عباس نے اس ضمن میں کہاہے کہ  یہی حالات رہے تو پاکستان ٹیم کس طرح ہندوستان میں کھیلے گی۔ انتہا پسندوں اورکرکٹ مخالف عناصر کی وجہ سے ہندوستانی  سر زمین کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے تنگ ہوگئی ہے ۔ پہلے مہمان  جنوبی افریقہ کا کھیلنا دوبھر کیا،اب پاک ہندوستان کرکٹ سیریز تو دور کی بات ملاقات کے بھی مخالف بن گئے۔ پانچ ماہ بعد 11مارچ سے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد بھی ہندوستانی سرز مین پر ہوگا،جس میں پاکستان سمیت دنیا کی 16ٹیمیں ہندوستان  آئیں گی۔ لیکن موجودہ صورتحال نے ہندوستان میں ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ دیا ہے۔ کیا یہی انتہاپسند لوگ پاکستان ٹیم کے قدم ہندوستانی سرزمین پر برداشت کرسکیں گے۔کیا پڑوسی ملک کی کامیابی کا جشن سہہ سکیں گے،کیونکہ آج کا حملہ بی سی سی آئی کے دفتر پر نہیں بلکہ کرکٹ پر ہے،ابھی تو پاکستان ۔ہندوستان کے ساتھ سیریز تیسرے مقام پر کھیلنا چاہتا ہے جب پاکستان انہی کی سرزمین پر ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلے گی تو کیا ہوگا،کیا اس وقت بھی شکست سے بچنے کیلئے انہیں حملوں اور انہیں شدت پسند عناصر کا استعمال تو نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT