Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی کنیڈا کے خلاف 5-2 کی کامیابی

ہندوستان کی کنیڈا کے خلاف 5-2 کی کامیابی

میانہم 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے کنیڈا کے خلاف 5-2 کی کامیابی حاصل کی ہے اور دورہ امریکہ پر یہ اس کی دوسری کامیابی ہے۔ ہندوستان کے لئے وندنا کتریا اور دپیکا نے فی کس دو گول اسکور کئے۔ وندنا نے نویں اور 51 ویں جبکہ دپیکا نے 38 اور 49 ویں منٹ میں گول بنائے۔ پونم رانی نے 58 ویں منٹ میں ٹیم کے لئے پانچواں گول اسکور کیا۔ہندوستانی ٹیم کی شروعات بہتر نہیں ہوئی حالانکہ ابتداء میں ہی اِسے پنالٹی کارنر ملا تھا جس کو وہ گول میں تبدیل نہیں کرپائی۔
باکسر محمد وسیم کو مکان اور 5 لاکھ کا انعام
کوئٹہ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بلوچستان کے چیف منسٹر نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ خطاب حاصل کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کا بھی نام روشن کیا اس لئے  ہماری ذمہ داری ہے کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو مکمل حمایت کریں۔ ان کے دورہ امریکہ کے تمام اخراجات بھی بلوچستان حکومت برداشت کرے گی۔ محمد وسیم کو گھر اور 5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ ملاقات میں باکسر محمد وسیم نے چیف منسٹرکا شکر یہ ادا کیا۔ –

TOPPOPULARRECENT