Friday , October 20 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کے بائیکاٹ پر بھی جموں و کشمیر کے اسپیکر کو دعوت سے پاکستان کا انکار

ہندوستان کے بائیکاٹ پر بھی جموں و کشمیر کے اسپیکر کو دعوت سے پاکستان کا انکار

اسلام آباد ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپنے موقف میں تبدیلی سے انکار کرتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے لیکن جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں جو پاکستان میں مقرر ہے، مدعو نہیں کیا جائے گا۔ اگر ہندوستان کانفرنس کا بائیکاٹ کرتا ہے تو یہ ’’اس کا اپنا انتخاب‘‘ ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صدیقی نے کہا کہ اگر ہندوستان مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہ کرے تو یہ اس کی اپنی مرضی ہے۔ ہم اپنا موقف اس کی وجہ سے تبدیل نہیں کریں گے۔ پاکستان نے ہندوستانی پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے اسپیکرس کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر رویندر گپتا کو مدعو کیا۔ ہندوستان نے دھمکی دی ہیکہ وہ اسلام آباد میں مقرر دولت مشترکہ کانفرنس کا بائیکا کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT