Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کے باوقار میزائیل کامپلکس کا نام سابق صدر جمہوریہ کے نام پر ہوگا

ہندوستان کے باوقار میزائیل کامپلکس کا نام سابق صدر جمہوریہ کے نام پر ہوگا

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کا باوقار میزائیل کامپلکس واقع ریسرچ سنٹر امارت ( آر سی آئی ) اس کی 84 ویں سالگرہ تقاریب منا رہا ہے ۔ اس موقع پر کل آر سی آئی میں وزیر دفاع منوہر پاریکر کی جانب سے سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کے نام پر اس کا نام رکھا جائے گا ۔ کامپلکس کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائیل کامپلکس کے نام سے پکارا جائے گا ۔ دفاعی سائنس دانوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں کل اس کا مکرر نام رکھا جائے گا ۔ ڈاکٹر کلام جو 1982 میں میزائیل کامپلکس ، ڈی آر ڈی او میں شامل ہوئے تھے اور تقریبا دو دہے اس کا حصہ رہے ۔ میزائیل کامپلکس ایڈوانسڈ سسٹمس لیباریٹری ( اے ایس ایل ) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری ( ڈی آر ڈی ایل ) اور ریسرچ سنٹر امارت ( آر سی آئی ) پر مشتمل ہے ۔ اس کو ڈاکٹر کلام کا برین چائیلڈ غور کیا گیا ہے ۔ مسٹر پاریکر بھی آر سی آئی کی دو ایڈوانسڈ آر اینڈ ڈی سہولتوں کا افتتاح کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT