Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ہندوستان کے بعض حصوں میں زبردست بارش باندہ میں درجہ حرارت 45

ہندوستان کے بعض حصوں میں زبردست بارش باندہ میں درجہ حرارت 45

نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گرمی کی لہر ملک گیر سطح پر ہنوز جاری ہے۔ یو پی کے شہر باندہ میں 45 درجہ سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں زبردست بارش کی وجہ سے شدت کی گرمی سے عوام کو راحت حاصل ہوئی۔ کیرالا کے ضلع پالکڑ میں سب سے زیادہ درج حرارت 40.8 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کوزی کوڑ میں 38.3، کنور میں 37.4، پنالور میں 38.3 اور ٹریونڈرم میں 35.6 درجہ سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یو پی میں ہلکی سے اوسط بارش اکا دکا مقامات پر ہوئی لیکن گرمی کی لہر سے کوئی راحت حاصل نہیں ہوئی۔ باندہ سب سے گرم مقام تھا جہاں درجہ حرارت 45 رہا۔ پیش قیاسی کے بموجب ہلکی بارش اور وقفہ وقفہ سے چمکیلی دھوپ جاری رہے گی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اعظم ترین درجہ حرارت 39.9 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے پیش قیاسی کی ہیکہ کل ہلکی بارش کا امکان ہے اور دہلی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑیں گے۔ اوڈیشہ میں درجہ حرارت 40 درجہ سلسیس رہا۔ ریاست کے 13 علاقوں میں سونی پور 44.2 درجہ سلسیس کے ساتھ گرم ترین مقام تھا۔ مشتبہ لو لگنے سے موت کے واقعات میں اضافہ ہوکر یہ 152 ہوگئیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT