Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کے جمہوری نظام کو سنگین خطرہ مودی کے اقتدار کے بعد حالات تبدیل ، سی وینکٹ ریڈی

ہندوستان کے جمہوری نظام کو سنگین خطرہ مودی کے اقتدار کے بعد حالات تبدیل ، سی وینکٹ ریڈی

حیدرآباد۔12مئی(سیاست نیوز) مرکز میںنریندر مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان کے جمہوری نظام کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیںمگر باختیار عدالتوں کی وجہہ سے قومی جمہوری نظام محفوظ دیکھائی دے رہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری سی پی آئی چاڈا وینکٹ ریڈی نے یہ بات کہی۔ آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ کانگریس کے نو باغی امیدواروں کے ذریعہ اقتدار میں آنے کے لالچ نے مرکز کی مودی حکومت نے ریاست اترا کھنڈ میںصدر راج کا نفاذعمل میںلایا تھا جس کو غیرجمہوری قراردیتے ہوئے عدالت نے وہاں کی موجودہ کانگریس حکومت کو ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ خشک سالی سے بدحال ملک کی دس ریاستوں سے حکومت کی لاپرواہی کے خلاف بھی عدالت عظمٰہ نے مداخلت کی اور مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی جس کے بعد مرکزی حکومت حرکت میں آتے ہوئے قحط زدہ ریاستوں کا جائزہ لینے کے لئے مجبور ہوئی۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ریاست تلنگانہ میںخشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے دورہ کے بعدایک رپورٹ حکومت کے حوالے کی گئی ہے ۔ حکومت ریاست کے متاثرہ اضلاع میںپینے کا پانی ‘ کسانوں کو راحت اور مویشیوں کو پانی کے ساتھ چارہ فراہم کرنے کے عاجلانہ اقدامات اٹھائے۔

TOPPOPULARRECENT