Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے خلاف مقابلہ سخت ہوگا : لاسن

ہندوستان کے خلاف مقابلہ سخت ہوگا : لاسن

سڈنی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کامیابی سے غیرمتاثر سابق فاسٹ بولر جیوف لاسن نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ مقابلہ انتہائی سخت رہے گا اور یہ ایک طاقتور حریف ثابت ہوگی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین 12 جنوری سے ونڈے سیریز شروع ہورہی ہے۔ 1980ء کے دہے میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولرس کی قیادت کرنے والے لاسن نے 2007ء تا 2009ء پاکستانی قومی ٹیم کو کوچنگ دی تھی۔ انہوں نے یہ رائے ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2-0 سے کامیابی میں آسٹریلیا کو زیادہ مسابقت کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز بھی فام میں نہیں ہے اور اس کامیابی سے بھی آسٹریلیا کی برتری ثابت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سفید گیند کی اس کرکٹ میں نیوزی لینڈ یا ویسٹ انڈیز کے مقابلہ زیادہ طاقتور ثابت ہوگا۔ لاسن نے ’’سڈنی مارننگ ہیرالڈ‘‘ میں اپنا کالم تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔

مدھیہ پردیش نے آسام کو 5 وکٹس سے ہرایا
وڈودرا۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سید مشتاق علی ٹرافی کیلئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چمپین شپ نے مدھیہ پردیش نے آسام کو 5 وکٹس سے ہرا دیا۔ مدھیہ پردیش 6 مقابلوں کے منجملہ 4 میں کامیاب ہوچکی ہے جبکہ آسام پہلے ہی ٹورنمنٹ سے باہر ہے اور اسے 6 کے منجملہ صرف 2 میچس میں کامیابی ملی اور 4 میں شکست ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT