Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کے دستور کو دنیا میں ممتاز مقام

ہندوستان کے دستور کو دنیا میں ممتاز مقام

معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی برسی پر خراج، نواب کاظم علی خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ڈسمبر (پریس نوٹ) بھیم راؤ امبیڈکر کی 60 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امبیڈکر نیشنل کانگریس کے صدر جناب محمد کاظم علی خاں نے کہا کہ ہندوستان کا دستور اپنی ہمہ گیر کی بنیاد پر دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔ پارٹی کے آفس مہیشوری کامپلکس ڈی 15 پر منعقدہ ایک میٹنگ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعت جس کا جدوجہد آزادی اور دستور کی تدوین میں کوئی حصہ نہیں تھا ، آج دستور میں سیکولرازم کے لفظ کی شمولیت پر سوال اٹھا رہی ہے جبکہ یہ لفظ دستور کے روح کی تشریح کرتا ہے ۔ جناب کاظم علی خاں نے کہا کہ ان کی پارٹی حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ مہاتما گاندھی اور امبیڈکر جی کی برسی کے دنوں پر شراب کی فروخت پر امتناع عائد کرے ۔ گاؤ کشی کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کی اپنوں سے سخت مذمت کی اور کہا یہ دستور کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ امبیڈکر نیشنل کانگریس جی ایچ ایم سی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور 50 نشستوں پر مقابلہ کر ے گی ۔ جناب کاظم علی خاں نے کہا کہ انتخابی اتحاد کی بات بھی چل رہی ہے ۔ بابری مسجد کی شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت اس سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھاسکتی۔ پارٹی جنرل سکریٹری مسٹر کے گٹیا اور تلنگانہ کے صدر ڈاکٹر بنی ہاشم کے علاوہ ساؤتھ انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس اسوسی کے عہدیداروں جناب ہادی رحیل نے بھی مخاطب کیا ۔ جناب احمد صدیقی مکیش نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT