Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے دورۂ ویسٹ انڈیز پر پاکستان کی تنقید

ہندوستان کے دورۂ ویسٹ انڈیز پر پاکستان کی تنقید

نئی دہلی۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے دورہ ویسٹ انڈیز پر پاکستان نے شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ  پاکستان کے ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست رسائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے بی سی سی آئی  نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں ونڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے فوری بعد 23 جون سے ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں 5 ونڈے اور ایک ٹونٹی20  میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پہلے دو مقابلے پورٹ آف اسپین،اگلے 2اینٹیگا ‘ آخری ونڈے اورواحد  ٹونٹی20 مقابلہ کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔آئی سی سی درجہ بندی میں 79نشانات کے ساتھ 9ویں نمبر پرموجود ویسٹ انڈیز اگلے ماہ افغانستان کیخلاف سیریز کھیلے گی اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر اس ٹیم کو امید ہیکہ 8ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ناقص کارکردگی پر نشانات کھوئے گی جس کا اسے فائدہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مصروف ترین بین الاقوامی شیڈول  کے پیش نظر ہندوستان اپنے اسٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہانہ بنا کر کمزور ٹیم بھی ویسٹ انڈیز روانہ کرسکتا ہے جس کا لامحالہ فائدہ ویسٹ انڈیز کو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT