Thursday , October 19 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار: پاکستان

ہندوستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار: پاکستان

کراچی۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے ایک قریبی اور سرکردہ عہدیدار نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تمام اہم مسائل پر بات چیت کیلئے پاکستان تیار ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سلامتی مشیر کی ملاقات چند ماہ قبل لمحہ آخر میں منسوخ کردی گئی تھی۔ وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے پاک۔ہند روابط پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ہندوستان کے ساتھ دوستانہ روابط کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بات چیت کی پہل کی تھی۔ انہوں نے سیول سوسائٹی پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کو تمام مسائل کی پرامن یکسوئی کیلئے آمادہ کریں۔ دونوں ممالک نے اگست میں سلامتی مشیر کی مقررہ ملاقات منسوخ ہونے کے بعد سے اب تک امن مذاکرات کا احیاء نہیں کیا ہے ۔ ہندوستان نے واضح کردیا ہے کہ کشمیر پر مذاکرات یا کشمیری علحدگی پسندوں کے ساتھ ملاقات ناقابل قبول ہے۔

TOPPOPULARRECENT