Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان کے ساتھ باہمی اعتماد میں اضافہ کی خواہش

ہندوستان کے ساتھ باہمی اعتماد میں اضافہ کی خواہش

دو ابھرتے ملکوں کا بین الاقوامی سطح پر اہم رول : چینی ترجمان
بیجنگ ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر پرنب مکرجی کے پہلے دورہ بیجنگ کے 24 مئی سے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے چین نے آج کہا کہ ہندوستان کے ساتھ وہ باہمی اعتماد میں اضافہ کا خواہشمند ہے اور باہمی تعاون پر مبنی رفاقت میں مزید پیشرفت چاہتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی ای نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’صدر مکرجی کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔ چین اور ہند کے درمیان رواں سال کے دوران یہ ایک اہم اعلیٰ سطحی رابطہ بھی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’چین اور ہند دو بڑے ابھرتے ہوئے ممالک ہیں اور بین الاقوامی سطح پر کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔ ان دونوں نے ملک میں اہم و استحکام کیلئے عظیم خدمات انجام دیئے ہیں‘‘۔ چین کے صدر ہونگ نے کہا کہ ژی جن پنگ نے 2014ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال چین کا دورہ کیا تھا جس سے ہند ۔ چین تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر مکرجی اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر 24 تا 27 مئی چین کا دورہ کریں گے۔ 2010ء میں اپنی پیشرو پرتیبھا پاٹل کے بعد پرنب مکرجی اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی صدر ہیں۔ وہ 24 مئی کو انتہائی ترقی یافتہ چینی شہر گوانگ ژھو پہنچیں گے۔ اس شہر کے ہندوستان کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط ہیں۔

TOPPOPULARRECENT