Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے:پاکستان

ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے:پاکستان

نئی دہلی ۔ /14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات معطل ہونے کا اعلان کئے جانے کے اندرون ایک ہفتہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ مذاکرات کیلئے تمام دروازے کھلے ہیں ۔ جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی سب سے بہتر راستہ ہیں ۔ معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت جنوری میں پٹھان کوٹ حملے کے باعث منسوخ کردی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT