Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / ہندوستان کے سرجیکل حملے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے مماثل

ہندوستان کے سرجیکل حملے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے مماثل

Prime Minister Narendra Modi being warm welcome by party leaders in Mandi on Tuesday. Express photo by Lalit Kumar. 18.10.2016.

ہندوستانی فوج بھی کسی سے کم نہیں، ہماچل پردیش میں ریالی سے وزیراعظم مودی کا خطاب
منڈی 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے انسداد دہشت گردی کے لئے فوج کی طرف سے کئے گئے سرجیکل حملوں کو اسرائیلی فوجی حکمت عملی سے مربوط کیا اور کہاکہ ہندوستانی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ’’ملک بھر میں ان دنوں ہماری فوج کی جرت و بہادری کے چرچے ہیں۔ ماضی میں ہم سنا کرتے تھے کہ اسرائیل نے ایسا کیا ہے۔ لیکن آج ملک نے دیکھ لیا کہ ہندوستانی فوج بھی کسی سے کم نہیں ہے‘‘۔ واضح رہے کہ اسرائیل اپنے دشمن ملکوں اور عسکریت پسندوں کو منتخب انداز میں نشانہ بناکر حملے کرنے کے لئے شہرت رکھتا ہے۔ نریندر مودی ہماچل پردیش میں تین پن بجلی پراجکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ سرجیکل حملوں کا مسئلہ سیاسی تنازعہ کا شکار ہوگیا ہے کیوں کہ اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی اور اس کی حکومت پر سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم بی جے پی نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے مضبوط سیاسی عزم کے اظہار اور فوج کے حوصلے بلند کرنے کے لئے وہ اس مسئلہ کو عوام سے رجوع کریں گے۔ مودی نے مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی حکومت نے سابق فوجیوں کے لئے ایک درجہ ۔ ایک وظیفہ کا وعدہ پورا کیا جو گزشتہ 40 سال سے لیت و لعل کا شکار تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ سابق حکومتوں نے بلند بانگ دعوؤں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دیا اور بعض حکمرانوں نے اس ضمن میں 200 کروڑ تا 500 کروڑ روپئے بھی مختص کردیئے تاہم یہ تجزیہ نہیں کیا تھا کہ سرکاری خزانہ پر کتنا بوجھ عائد ہوگا اور اس پر کس طرح عمل آوری کی جائے گی۔ ہماچل پردیش میں جہاں آئندہ سال اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے، وزیراعظم نے ریاستی چیف منسٹر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT