Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ہندوستان کے موجودہ 100 شہروں کو اسمارٹ بنائیں

ہندوستان کے موجودہ 100 شہروں کو اسمارٹ بنائیں

300 قدیم شہروں کے منجملہ 100 کی تعمیر جدید بہتر : کرسٹوفر
سنگاپور۔25 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں خدمات انجام دینے والے ایک امریکی آرکیٹکٹ پروفیسر کرسٹوفر بیننگر نے سنگاپور میں کہا ہے کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ نئے شہر تعمیر کرنے کے بجائے اپنے موجودہ 100 شہروں کو اسمارٹ سٹیز میں تبدیل کرے ۔ پروفیسر کرسٹوفر بیننگر نے اپنے اس احساس کا اظہار بھی کیا کہ ہندوستانی پلانرس ( تعمیراتی منصوبہ سازوں ) کو چاہئے کہ وہ مقامی کلچر اور معیشت پر درکار معلومات رکھتے ہوئے اپنے ملک کے نئے شہروں کی تزئین کریںنیز انفراسٹرکچر کی مناسب ضروریات اور تقاضوں کو بھی سمجھا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں 100 نئے شہر بنانے سے بہتر ہے کہ موجودہ 100 شہروں کو تمام عصری سہولتوں سے آراستہ ’’اسمارٹ سٹیز‘‘ بنایا جائے ۔ پروفیسر بیننگر نے کہا کہ ’’ہمارے پاس 50 لاکھ سے زائد آبادیوں والے 300 شہر موجود ہیں۔ میری دلیل ہیکہ ان 300 شہروں کے منجملہ اسمارٹ سٹیز میں تبدیلی کیلئے 100 شہروں کا انتخاب کیا جائے ‘‘ ۔ پونے سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ آرکیٹکٹ پروفیسر کرسٹوفر بیننگر کو ان کی گرانقدر خدمات پر سنگاپور کے ادارہ بزنس اکسیلنس اینڈ ریسرچ گروپ ( بی ای آر جی ) نے کارنامہ حیات ایوارڈ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT