Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں: آفریدی

ہندوستان کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں: آفریدی

لاہور۔ 18 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتا تو ہمیں بھی اس کے پیچھے بھاگنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔آفریدی کا یہ ردِ عمل ایک ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی اپنی طور پر تمام تر کوششیں کرنے کے بعد بی سی سی آئی کو بھیجے گئے آخری خط کے جواب کا منتظر ہے۔آفریدی نے لاہور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مختصر تربیتی کیمپ کے دوران انٹرویو میں کہا کہ : ’’انہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ ہم ہندوستان کے پیچھے کیوں بھاگے جا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی بار انہیں کھیلنے کی دعوت دی ہے لیکن اگر وہ ہم سے کھیلنا نہیں چاہتے تو دوسری بھی بڑی ٹیمیں موجود ہیں جن کے ساتھ کھیلنے کے لیے ہم خوش ہیں۔ ہمیں اپنے گراؤنڈز آباد کرنے چاہیں اور بنیادی چیزوں کو مضبوط کرنا چاہیے‘‘۔ آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہندوستانی ٹیم کو یہاں خوش آمدید کہا ہے اور جب ہندوستانی ٹیم آخری بار پاکستان آئی تھی تو اس کی ایسی مہمان نوازی کی گئی تھی کہ کسی نے بھی کسی ٹیم کی ایسی مہمان نوازی نہیں کی ہوگی۔ اصل مسئلہ ہندوستانی حکومت کی اجازت کا ہے۔ ہندوستانی عوام پاکستانی کرکٹرز کو اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT