Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ’ہندوستان کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے حزب المجاہدین کا دعویٰ‘

’ہندوستان کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے حزب المجاہدین کا دعویٰ‘

نئی دہلی 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ دہشت گرد گروپ حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے باور کیا جاتا ہے کہ یہ دعویٰ کیاکہ اُن کی تنظیم کسی بھی وقت ہندوستان کے کسی بھی مقام کو حملوں کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے تحریری جواب میں بتایا کہ ’’دہشت گرد گروپ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے مبینہ طور پر میڈیا میں یہ دعویٰ کیا ہے‘‘۔

 

شبیر شاہ ای ڈی کے ہاتھوں گرفتار
سرینگر ۔ /25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند قائد شبیر شاہ ای ڈی کے ہاتھوں رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے الزام میں آج سرینگر میں گرفتار کرلئے گئے ۔ شبیر شاہ وادی کشمیر کے نامور علحدگی پسند قائد ہیںجو کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

 

رقموں کی غیرقانونی منتقلی ،پاکستانی شہری کو 7 سال کی سزائے قید
نئی دہلی۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دہشت گرد کو جو ممنوعہ دہشت گرد گروپ ’’البدر‘‘ سے تعلق رکھتا ہے، آج 7 سال کی سزائے قید بامشقت بنگلورو کی ایک عدالت میں رقومات کی غیرقانونی منتقلی کا جرم ثابت ہونے پر سنائی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے بموجب دہشت گرد کی شناخت بحیثیت 35 سالہ محمد فہد عرف محمد کویا عرف ندو تانی کی گئی ہے جس کے پاس سائنس کی ماسٹرس ڈگری ہے۔ وہ ساحلی شہر کراچی کا متوطن ہے۔ اس کی والدہ ایک ٹیچر ہیں اور اس کا خاندان اب بھی کراچی میں مقیم ہے۔

TOPPOPULARRECENT