Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کے 3سفیروں کا تقرر

ہندوستان کے 3سفیروں کا تقرر

نئی دہلی ۔ 14جون ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج تین یوروپی ملکوں اٹلی ‘ ڈنمارک اور بلجیم کیلئے سفیروں کا تقرر کیا ۔ گائتری ایسار کمار کو ہندوستان کی اگلی سفیر برائے بلجیم مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ 1986ء بیاچ کی آئی ایف ایس آفیسر ہیں ۔ وزارت اُمور خارجہ کے مطابق انہیں یوروپی یونین کے لئے ہندوستان کے سفیر کی ذمہ داری بھی سونپی جائے گی ۔ رینت سندھو اٹلی میں ہندوستان کے سفارتی مشن کی سربراہی کریں گے جب کہ اجیت ونائیک گپتے کو سفیر برائے ڈنمارک مقرر کیا گیا ہے ۔ رینت سندھو 1989ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں جب کہ ونائیک گپتے 1991ء بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور موجودہ طور پر وزارت میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے برسرخدمت ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT