Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے 353 کے جواب میں ویسٹ انڈیز 107/1

ہندوستان کے 353 کے جواب میں ویسٹ انڈیز 107/1

گراس آئلیٹ 11اگست(سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے ابھرتے آل راؤنڈر روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر بیٹسمین ردھیمان ساہا کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 353 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کر دیا ہے۔ اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی اورایل آر جانسن 23 رنز بنا کر لوکیش راہل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ فی الحال بریتھویٹ 53 اور براوو 18 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستانی اننگز اشون (118) اور ساہا (104) کے ارد گرد گھومتی رہی۔ ہندوستان نے اپنی اننگز میں کل 129.4 اوور کھیلے جن میں سے 72.2 اوور ٹن اشون اور ساہا نے ہی ریکارڈ شراکت کی۔ دونوں درمیان چھٹے وکٹ کے لئے 213 رن کی شراکت کی جو ہندوستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف نیا ریکارڈ ہے۔غور طلب ہے کہ ان کی شراکت داری ٹوٹنے پر ہندوستان نے آخری پانچ وکٹ 48 گیند اور 14 رنز کے اندر گنوا دیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الجاری جوزف اور مگویل کمنس نے تین تین جبکہ روسٹن چیج اور شینون گبرئیل نے دو دو وکٹ لئے۔ اشون نے صبح کافی سست بیٹنگ کی لیکن لنچ کے بعد انہوں نے دوسرے اوور میں ہی روسٹن چیز پر مڈ آن پر چھکا جڑ دیا اورموجودہ سیریز کا دوسرا سنچری مکمل کی۔ اشون ویسٹ انڈیز کے خلاف چار یا اس سے زیادہ سنچری بنانے والے ہندوستان کے چھٹے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے گڈپپا وشوناتھ اور وی وی ایس لکشمن کی برابری کی جبکہ سچن تندولکر (تین سنچری) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ساہا نے بھی اس کے بعد سنچری مکمل کرنے میں دیر نہیں لگائی۔ وہ وجے منجیکر، اجے راترا اور مہندر سنگھ دھونی کے بعد چوتھے ہندوستانی وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہوں نے غیر ملکی زمین پر سنچری بنائی۔ ہندوستانی کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے جبکہ چھٹے اور ساتویں نمبر کے بیٹسمین سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ ساہا اگرچہ سنچری مکمل کرنے کے فورا بعد جوزف کی آف ا سٹمپ سے باہر جاتی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 227 گیندیں کھیلی اور 13 چوکے لگائے۔ اس کے بعد ہندوستانی اننگز سمٹنے میں دیر نہیں لگائی۔اس کے بعد آئے روندر جڈیجہ (6) اور بھونیشور کمار (0) زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک پائے۔ اشون کی میراتھن اننگز کا اختتام کمنس نے کیا۔ انہوں نے شارٹ پچ گیند پر بیک ورڈ پوائنٹ پر آسان کیچ دیا۔ اشون اپنی اننگز میں 297 گیندیں کھیلی اور 6چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کمنس نے اسی اوور میں ایشانت شرما کو آؤٹ کرکے ہندوستانی اننگز کا اختتام کیا۔ اس طرح سے ہندوستان نے آخری تین وکٹ پانچ گیند کے اندر بغیر کوئی رن جوڑے گنوائے۔

TOPPOPULARRECENT