Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کے 393 رنز کے جواب میں سری لنکا 140/3

ہندوستان کے 393 رنز کے جواب میں سری لنکا 140/3

کولمبو 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن ہندوستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز پر آل آوٹ ہوگئی جیسا کہ اس نے اپنے کل کے اسکور 319/6 سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ دن کے اختتام پر سری لنکائی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔اس مقابلہ میں توجہ کا مرکز کمارا سنگاکارا 87 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز اسکور کئے جنہیں روی چندرن اشون نے اجنکیا رہانے کے ہاتھوں آوٹ کروایا ۔ سری لنکائی ٹیم کی شروعات ناقص رہی جیسا کہ دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کرونا رتنے کو اومیش یادو نے ایک رن کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور بھی ایک ہی رن تھا ۔ 26 ویں اوور میں جس وقت سنگاکارا آوٹ ہوئے اس وقت میزبان ٹیم کا اسکور 75 رنز تھا نیز 114 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کیلئے پہلی نصف سنچری اسکور کرنے والے اوپنر سلوا 51 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد امیت مشرا کی گیند پر اشون کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ دن کے اختتام پر تھریمنے دو چوکوں کی مدد سے 28 اور کپتان انجیلو میتھوز تین چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں میں 19 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ہندوستان کیلئے یادو 34 رنز‘ اشون 37 رنز اور مشرا 9 رنز کے عوض فی کس ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ہے لیکن مشرا نے 7 اوو ر س کی بولنگ میں صرف 9 رنز دیئے ہیں۔

قبل ازیں کل کے ناٹ آوٹ بیٹسمین وردھیمان ساہا نے اپنے کل کے اسکور 19 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے نہ صرف 56 رنز کی اہم اننگز کھیلی بلکہ لوور آرڈر کے بیٹسمینوں کے ساتھ  مجموعی اسکور میں تقریبا ً 80 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے ٹیم کے موقف کو مستحکم کیا ہے۔ ساہا نے 117 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے ۔ ساہا کا مشرا نے بہترین ساتھ دیا جیسا کہ مشرا نے 50گیندوں تک بیاٹنگ کرتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز اسکور کئے ۔دونوں کے درمیان 8 ویں وکٹ کیلئے 46 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ بنی ۔ سری لنکائی ٹیم کیلئے پھر ایک مرتبہ رنگنا ہیراتھ کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 25 اوورس میں 81 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ دیگر بولروں میں دمیکا پرساد ‘انجیلو میتھوز اور چمیرا نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT