Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان گیاس کی تین گنا قیمت ادا کرے : ایران

ہندوستان گیاس کی تین گنا قیمت ادا کرے : ایران

نئی دہلی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) او این جی سی ودیش (او وی ایل) کو باوقار فرزد ۔ بی قدرتی گیاس بلاک ادا کرنے کے لئے ایران نے نئی شرائط پیش کرتے ہوئے ہندوستان سے گیس کی تین گنا سے زیادہ قیمت ادا کرنے مانگ کی ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ ہندوستان خلیج فارس کے بلاک سے پیدا ہونے والی تمام تر قدرتی گیس خرید لے لیکن اِس کی قیمت اُس شرح کے مساوی ہو جو قطر ہندوستان کو طویل مدتی معاملت کے تحت ایل این جی کی فروخت کے لئے عائد کرتا ہے۔ قطر ڈسمبر 2015 ء میں طے نظرثانی شدہ فارمولے کے مطابق ہر سال 7.5 ملین میٹرک ٹن ایل این جی کی فروخت پٹرونیٹ ایل این جی لمیٹیڈ کو عمل میں لاتا ہے اور اس کے لئے 7 امریکی ڈالر سے زائد کی قیمت فی ملین برٹش تھرمل یونٹ عائد کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT