Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان 21سال بعد 100بہترین فٹبال ٹیموں میں شامل

ہندوستان 21سال بعد 100بہترین فٹبال ٹیموں میں شامل

نئی دہلی۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی فٹبال ٹیم عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 21 سال میں پہلی مرتبہ فیفا کی 100 بہترین ٹیموں  میں شامل ہو گئی ہے۔ کرکٹ کے دیوانے ملک ہندوستان میں فٹبال کو کبھی حکومت اور شائقین کی جانب سے زیادہ توجہ نہیں ملی لیکن ملک میں فٹبال لیگ کے آغاز کے بعد سے کھیل میں نمایاں بہتری آئی اور اب وہ 21 سال بعد پہلی مرتبہ ابتدائی 100 ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کا درجہ بندی کی جانب حالیہ بہتری کا سفر اس وقت شروع جب قومی ٹیم نے 22 مارچ کو کمبوڈیا اور پھر 28 مارچ کو میانمار کو شکست دی ۔ اب تک فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کا سب سے بہترین مقام  94 ہے جو انہوں نے 1996 میں حاصل کیا تھا۔تاہم مستقل اچھی کارکردگی کے باوجود ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹین نے ٹیم کو خبردار کیا کہ وہ اس کامیابی کے بعد آسانی سے نہ بیٹھیں اور آئندہ میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں۔ 54 سالہ سابق انگلش کھلاڑی نے کہا کہ میں ٹیم کی درجہ بندی میں ترقی سے خوش ہوں اور ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مقابلے اہم  ہیں اور ہم چیزوں کو آسان نہیں لیں گے۔ ہندوستان کی ٹیم سات جون کو لبنان اور پھر ایشین کپ کے کوالیفائر میں 13 جون کو کرغزستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ گزشتہ 13 میچوں میں سے ہندوستانی ٹیم نے 11 میں کامیابی حاصل کی اور اس دوران 31 گول اسکور کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT