Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ہندومذہب کے دروازے سب کیلئے کھلے : بھاگوت

ہندومذہب کے دروازے سب کیلئے کھلے : بھاگوت

ہردوار ۔11 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا ہے کہ تمام ہندوستانی درحقیقت ہندو ہیں اور ہندو مذہب کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ اُنھوں نے پتانجلی یوگ پیت کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو ہندو مذہب تبدیل نہیں کراتے اور ہمارا یہ ایقان ہیکہ ہمارے آبا و اجداد خواہ وہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں ، وہ ہندو تھے ۔ انھوں نے کہاکہ آج ہندو مذہب کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور ہمارا یہ یقین ہیکہ ہم سب بنیادی طورپر ہندو ہیں۔ یوگا گرو رام دیو نے موہن بھاگوت کی سالگرہ کے موقع پر یہ پروگرام منعقد کیا تھا ۔ اس موقع پر رام دیو نے آر ایس ایس سربراہ کو ’’گدا‘‘ تحفہ دیا اور اپیل کی کہ ہندو مذہب کے شعلہ کو جلتے رہنے دیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT