Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ہندوپاک مذاکرات کا راستہ اختیار کریں: اقوام متحدہ

ہندوپاک مذاکرات کا راستہ اختیار کریں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو پاکستان میں سزائے موت سنائے جانے پر دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے دوران اقوام  متحدہ نے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گیٹریس کے ترجمان اسٹفین دوجارک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جادھو کے بارے میں وہ کوئی تبصرہ کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین مجموعی طور پر جو کشیدہ تعلقات پائے جاتے ہیں، ایسے میں ضرورت اس بات کی ہیکہ وہ باہمی طور پر مذاکرات کے ذریعہ پرامن حل کا راستہ اختیار کریں۔ پاکستان میں جادھو کو سزائے موت پر ہندوستان نے سنگین عواقب و نتائج کا انتباہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT