Thursday , June 22 2017
Home / دنیا / ہندوپاک کشیدگی ایس سی او کیلئے چیلنج

ہندوپاک کشیدگی ایس سی او کیلئے چیلنج

بیجنگ ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ایک روزنامہ نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کیلئے ہندوپاک کے درمیان مسئلہ کشمیر کو لیکر پائی جانے والی کشیدگی کو سب سے بڑاچیلنج قرار دیا۔ گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریہ میں تحریر کرتے ہوئے آرگنائزیشن میں ہندوپاک کی شمولیت کو ایک اچھا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے ایس سی او کے سیاسی قد میں اضافہ ہوگا اور اس میں مزید تنوع پیدا ہوگا۔

جنوبی کوریائی طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ
ٹوکیو، 9جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے ایک طیارے کے کاک پٹ میں آج دھواں نکلنے کے واقعہ کے بعد اسے جنوبی جاپان کے فکوکا ہوائی اڈے پر ہنگامی حالت میں اتارا گیا۔شہری ہوا بازی اور ٹرانسپورٹ محکمہ کے حکام نے کہا کہ پائلٹ نے بوئنگ 737 طیارے کے کاک پٹ سے دھواں نکلنے کے بارے میں فکوکا ہوائی اڈے کو اطلاع دی۔
اس میں کسی مسافر کے زخمی ہونے یا آگ کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ تمام 162 مسافروں اور عملے کے ارکان کوحفاظت کے ساتھ باہر نکال لیا گیا۔ ٹرانسپورٹ کی وزارت کے حکام نے کہا کہ کاک پٹ میں دھواں نکلنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔فکوکا میں شہری ہوا بازی بیورو کے ایک اہلکار نے کہا کہ جب طیارہ نے لینڈنگ کرلی تو دھواں نکلنا بند ہو گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT