Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / ہندوپاک کی اپنے ہائی کمشنرس کی بازطلبی

ہندوپاک کی اپنے ہائی کمشنرس کی بازطلبی

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوپاک کے تعلقات حالیہ دنوں میں جاسوسی کے ایک معاملہ کے منظرعام پر آنے کے بعد مزید بگڑجائیں گے کیونکہ دونوں ہی ممالک اپنے اپنے ہائی کمشنرس کو دوبارہ طلب کررہے ہیں اور سفارتخانوں میں اسٹاف ارکان کی بھی تخفیف کی جارہی ہے۔ دی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق گذشتہ ماہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اسٹاف رکن کو پولیس نے جاسوسی معاملہ میں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر شدید لفظی جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اخبار کے مطابق تازہ ترین صورتحال کے بعد دونوں ممالک اپنے ہائی کمیشن میں موجود اسٹاف ارکان کی تعداد میں تخفیف کررہے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن میں برسرکار ویزا آفیسر محمود اختر کو بعدازاں ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT