Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / ہندوپاک کے مابین فوجی مذاکرات بھی غیریقینی

ہندوپاک کے مابین فوجی مذاکرات بھی غیریقینی

اسلام آباد۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ہندوپاک کے درمیان قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) سطح کی بات چیت منسوخ ہوچکی ہے لہٰذا ہند و پاک کے اعلیٰ سطحی فوجی عہدیداروں کے درمیان مجوزہ اجلاس کا انعقاد بھی اب کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے ہفتہ کو این ایس اے سطح کی بات چیت کو ہندوستان کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد منسوخ کردیا تھا۔ ہندوستان نے وضاحت کردی تھی کہ وہ کشمیری علحدگی پسند قائدین سے بات چیت کی اجازت نہیں دے گا اور بات چیت بھی صرف دہشت گردی پر مرکوز ہوگی۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اب جبکہ ایجنڈہ میں اختلافات کی وجہ سے مذاکرات منسوخ ہوچکی ہے تاہم ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس (DGMOs) اور پاکستان رینجرس اور بارڈر سیکوریٹی فورس کے سربراہان کے درمیان اجلاس کا انعقاد بھی اب ممکن نظر نہیں آتا۔

TOPPOPULARRECENT