Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ہندو خاتون مسلم مرد کے ساتھ فرار دادری میں کشیدگی

ہندو خاتون مسلم مرد کے ساتھ فرار دادری میں کشیدگی

نوئیڈا۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندو خاتون مبینہ طور پر یو پی کے دیہات دادری میں ایک مسلم مرد کے ساتھ فرار ہوگئی جس کی وجہ سے اس دیہات میں کشیدگی پھیل گئی۔ دو ماہ بھی نہیں گذرے جبکہ بڑا گوشت کھانے کی افواہوں پر ایک عمر رسیدہ مسلم مرد کو زدوکوب کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ خاتون کے ارکان خاندان نے مرد کے خلاف اغوا کی شکایت درج کروادی ہے۔ پولیس کے بموجب تحقیقات جاری ہے۔ یہ خاتون اپنی شادی سے ایک دن پہلے اپنے مسلم ’’آشنا‘‘ کے ساتھ فرار ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT