Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ہندو دھرم ایک طرز زندگی، مذہب نہیں : راجیو پرتاپ روڈی

ہندو دھرم ایک طرز زندگی، مذہب نہیں : راجیو پرتاپ روڈی

کوزی کوڈ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندو دھرم کو ساری دنیا میں مذہب کے طور پر نہیں ایک طرز زندگی کے طور پر قبول کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی نے ایک ہندو تنظیم کے پروگرام سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کروڑہا افراد ہندو دھرم کو مانتے ہیں اور یہ ایک مذہب نہیں۔ اسے دنیا بھر میں طرز زندگی کے طور پر قبول کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو دھرم کا مطلب سب کے ساتھ بلالحاظ ذات، مذہب اور مقام و مرتبہ، رواداری کا مظاہرہ کرنا ہے۔ قبل ازیں یوگا گرو رام دیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذات پات اور مذہب کے نام پر سماج کی تقسیم کا سلسلہ روکا جانا چاہئے۔ آج ضرورت اس بات کی ہیکہ عوام اور ملک میں اتحاد پیدا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور ذات پات کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کا پاگل پن اب روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پراڈکٹس استعمال کرنے سے گریز کی خواہش کی اور کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ ہندوستان میں تیار ہونے والے پراڈکٹس اور یہاں کی تکنکی صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT