Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ہندو دھرم کو بی جے پی سے خطرہ لاحق

ہندو دھرم کو بی جے پی سے خطرہ لاحق

رام دیو کو بن باس لینا چاہیئے، سوامی اگنی ویش کا مشورہ
نئی دہلی۔/8 اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن اور آریہ سماج کے رہنما سوامی اگنی ویش نے حب الوطنی پر یوگا گرو رام دیو کے نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے بھارت ماتا کی جئے کہنے سے انکار پرتشدد سے کام لینے کا انتباہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ قانون اور دستور کا احترام کرتے ہیں ورنہ لاکھوں افراد کے سر قلم کردیئے جاتے۔ جس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوامی اگنی ویش نے کہا کہ رام دیو کا دھمکی آمیز لہجہ قابل گرفت ہے کیونکہ ان لوگوں کے ذہنوں میں نفرت او ر تشدد کے بیج بونے کی کوشش کی ہے جو کہ حب الوطنی کا جذبہ رکھتے ہیں لیکن اظہار نہیں کرسکتے۔ آریہ سماجی قائد نے کہا کہ یوگا گرو کو اب تزکیہ نفس اور گیان دھیان کیلئے بن باس ( جنگل ) کردینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زعفرانی پرچم تلے کام کرنے اور روحانی رہنماکی حیثیت سے نصیحت کرنے کے حق سے محروم ہوگئے ہیں لہذا اب انہیں جنگل سدھارنا ہی بہتر ہوگا۔ سوامی اگنی ویش نے حکمراں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ہندو دھرم کیلئے خطرہ قرار دیا کیونکہ ویدوں میں امن و آشتی اور صبرو تحمل کی تعلیم دی گئی لیکن آج دھرم کی نئی تاویل پیش کی جارہی ہے جبکہ توڑ جوڑ کی سیاست، کارپوریٹ گھرانوں کی حوصلہ افزائی اور فرقہ پرستی کو بھڑکانے سے ہندو دھرم کی اصل روح خطرہ میں پڑگئی ہے۔
تاریخی مندر میں وزیر اعظم کی پوجا
گوہاٹی 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی نے آج آسام میں انتخابی مہم سے قبل نیلاچل ہلز پر واقع تاریخی مندر کے درشن کئے ۔ وزیر اعظم کل شب دہلی سے یہاں پہنچے اور صبح مندر پہنچکر پوجا کی اس موقع پر میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی ۔ بعد ازاں وہاں منتظر بھکتوں کو نمستے کرتے ہوئے واپس چلے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT