Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ہندو سیناکارکن گرفتار

ہندو سیناکارکن گرفتار

نئی دہلی ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی ہندو سیناکارکن بشمول اس کے صدر وشنو گپتا کو آج پولیس نے حراست میں لے لیا جب کہ وہ مبینہ طور پر موسیقی ریز تقریب کو درہم برہم کرنے کیلئے جارہے تھے ۔یہ تقریب فلم ’’ گھرواپسی ‘‘ کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی غزل گلوکار غلام علی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے ہیں وہ سب ایک جلوس کی شکل میں فلم کی موسیقی کے رسم اجراء تقریب کے مقام رائل پلازا ہوٹل کیناٹ پلیس کی جانب جارہے تھے جب کہ انہیں حراست میں لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ انہیں ایک بس میں بٹھاکر کیناٹ پلیس پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT