Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندو پور اے پی میں برٹش پینٹ فیاکٹری کا قیام

ہندو پور اے پی میں برٹش پینٹ فیاکٹری کا قیام

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : مشہور پینٹس برانڈ برٹش پینٹس کی چوتھی فیاکٹری کا ہندو پور آندھرا پردیش افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ برٹش پینٹس فیاکٹری گولاپورم انڈسٹریل پارک ضلع اننت پور آندھرا پردیش میں تمام تر عصری سہولتوں کے ساتھ قائم کی گئی ہے ۔ یہ فیاکٹری جس کو 11 ایکڑ رقبہ پر قائم کیا ہے مستقبل میں وسعت دی جائے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رنجیت سنگھ نے بتایا کہ برٹش پینٹس کے زیادہ تر پیداواری یونٹس ملک کے شمال میں قائم ہیں ۔ اب جنوب میں برٹش پینٹس کی فیاکٹری کے قیام سے جنوبی مارکٹس میں برٹش پینٹس کی سپلائی وافر مقدار میں کی جاسکے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو پور یونٹ کے سابق جنوب میں ہم کو قدم جمانے کا موقع حاصل ہوا ہے جب کہ مزید نئے برانچس کے ساتھ نئے ڈیلرس بھی جنوب میں پیدا کئے جائیں گے ۔ انہوں نے حکومت آندھرا پردیش سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت آندھرا پردیش کی جنوب میں فیاکٹری کے قیام کی اجازت سے ریاست میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT