Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / ہندو یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے سے انکار پر وزیراعظم مودی کی معذرت خواہی

ہندو یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے سے انکار پر وزیراعظم مودی کی معذرت خواہی

وارناسی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جنہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی کی انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرنے کی تجویز پیش کی تھی، لیکن وزیراعظم نے پورے انکسار کے ساتھ اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ یونیورسٹی سے اس سلسلہ میں معذرت خواہی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے اعزاز قبول نہیں کیا کرتے جو بنارس ہندو یونیورسٹی جیسے ادارہ کے صرف دورہ کے عوض انہیں عطا کئے جائیں۔ تاہم انہیں اس معاملہ میں بہت زیادہ فخر حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک مکتوب یونیورسٹی سے حاصل کیا تھا جس میں انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرنے کی تجویز تھی جس سے انہوں نے پوری انکساری کے ساتھ انکار کردیا۔ وہ چاہتے ہیں یونیورسٹی کو بہتر کاموں کیلئے وقف کریں۔ وہ چانسلر، وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے اس اعزاز کیلئے انہیں منتخب کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT