Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند‘پاک اور بنگلہ دیشی وارم اپ مقابلے

ہند‘پاک اور بنگلہ دیشی وارم اپ مقابلے

ڈھاکہ۔18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی ٹیم انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور ہندوستان کیخلاف  وارم اپ میچز کھیل کر ایونٹ کی تیاریاں کرے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی آپریشنز کمیٹی کے سربراہ اکرم خان کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے سسیکس کاؤنٹی کا دس روزہ دورہ کرے گی جہاں اسے ڈچز آف نارفوک الیون اور سسیکس کیخلاف دو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں اور انگلینڈ کا دورہ ختم ہونے کے بعد یہ ٹیم آئرلینڈ بھی جائے گی جہاں اسے سہ رخی سیریز میں میزبان ٹیم کے علاوہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچز کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔اکرم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دس روزہ دورہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔
ورنان فیلنڈر زخمی‘دورۂ انگلینڈ پر سوالیہ نشان
لندن۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر ورنان فیلنڈر کے عضلات میں جکڑن میں مبتلا ہونے کے باعث جنوبی افریقہ کو تشویش لاحق ہوگئی جسے اس موسم گرما میں  انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ فٹنس مسائل کے باعث وہ سسیکس کیخلاف کینٹ کاؤنٹی کی دوسری اننگز میں میدان پر نہیں آسکے اور اب طبی معائنے کیلئے لندن کا رخ کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT