Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔آسٹریلیا کی توجہ کرکٹ پر مرکوز:کمبلے

ہند۔آسٹریلیا کی توجہ کرکٹ پر مرکوز:کمبلے

رانچی۔15 مارچ (سیات ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے کہا ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کا ڈی آر ایس تنازعہ کو پس پشت ڈال کرآگے بڑھ جانے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس نے بنگلور ٹسٹ کے بعد ماحول کو گرما دیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی کہ رانچی میں سیریز کے تیسرے ٹسٹ سے قبل دونوں حریف ٹیموں کے کپتان ویراٹ کوہلی اور اسٹیون اسمتھ میچ ریفری رچی رچرڈسن سے ملاقات کریں گے۔ انیل کمبلے نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز کھیل کو بنا لیا گیا ہے اور بی سی سی آئی نے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر اس معاملے پر جو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کہ کھیل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اس کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔ نیز سب سے اہم بات یہی ہے کہ تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھی جائے اور ماضی میں کیا ہوا اسے فراموش کر دینا چاہئے۔ انہوں نے  ٹیم کی دوسرے ٹسٹ میں واپسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے کھلاڑیوں نے دوسرے اور تیسرے دن بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس وقت فتح کو یقینی بنایا جب مہمان ٹیم پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد اس میچ میں بھی حاوی نظر آ رہی تھی۔ کندھے کی تکلیف کے سبب دوسرے ٹسٹ سے محروم مرلی وجے کے بارے میں کوچ نے کہا  کہ وہ اب پہلے سے بہتر اور اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔ سابق  لیگ اسپنر نے کہا کہ ان کے کھلاڑی کم و بیش لگاتار کرکٹ کھیل رہے ہیں اور طویل سیزن کے دوران مسلسل 17 ٹسٹ میچز کھیلنا آسان نہیں ہوتا جس کی وجہ سے بولروں کو ہی نہیں بلکہ بیٹسمینوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔

 

کائیل کو جان سے مارنے کی دھمکی
انڈین ویلز ۔15 مارچ (سیات ڈاٹ کام) برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی کائیل ایڈمنڈ کو فیس بُک پر قتل اور نا مناسب سلوک کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ رواں انڈین ویلز ٹینس ٹورنمنٹ میں سربیائی اسٹار نوواک جوکووچ کیخلاف شکست کے بعد دھمکی موصول ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT