Friday , March 24 2017
Home / دنیا / ہند۔امریکہ تعلقات ترک کرنا کسی کے مفاد نہیں : بسوال

ہند۔امریکہ تعلقات ترک کرنا کسی کے مفاد نہیں : بسوال

واشنگٹن۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ امریکہ تعلقات ترک کرنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا کیونکہ اس سے آئندہ انتظامیہ متاثر ہوگا ۔ امکان ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنی کابینہ میں باہمی تعلقات پر توجہ مرکوز کرے اور باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر توجہ دے ۔ نائب وزیر خارجہ امریکہ برائے جنوبی وسطی ایشیاء نشا دیسائی بسوال نے واشنگٹن میں ہند۔ امریکہ ریاستی و شہری اقدامات کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے پُرزور انداز میں کہا کہ سرکاری تعلقات میں اضافہ کیا جانا چاہیئے ۔ بین الاقوامی مطالعہ جات امریکہ کے اعلیٰ سطحی دانشوروں کا ایک ادارہ ہے جس نے اس موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ بسوال نے کہا کہ آئندہ انتظامیہ اچھی طرح سمجھتا ہے کہ ہند۔ امریکہ تعلقات میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیئے ۔ ممکن ہے کہ وہ نئے شعبوں کو باہمی تعاون کا مرکز توجہ بنائے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لوگ موجودہ شعبوں میں تعاون سے دستبرداری اختیار کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT