Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / ہند۔امریکہ دفاعی تعاون بل منظور

ہند۔امریکہ دفاعی تعاون بل منظور

واشنگٹن ۔15 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان نے دفاعی اخراجات کی مد میں 621.5 بلین ڈالرس کا ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعلقات میں مزید پیشرفت کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس مین امیت بپرا نے ترمیمی بل پیش کیا جسے بعد ازاں ایوان میں نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (NDAA) 2018 ء کے تحت ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا گیا جس کا اطلاق جاریہ سال یکم اکتوبر سے ہوگا ۔ اس موقع پر مسٹر بیرا نے کہاکہ امریکہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت ہے اور ہندوستان دنیا کی اعظم ترین جمہوریت ہے اور ایک ایسی حکمت عملی کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مستحکم کرسکے ۔

ہونولولو کی کثیرمنزلہ عمارت میں آتشزدگی، تین ہلاک
ہونولولو۔15 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہوائی جزیرہ کی راجدھانی ہونولولو کی ایک 60منزلہ عمارت کی26ویں منزل پر کل رات لگی زبردست آگ میں کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے اور اس عمارت میں کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کااندیشہ ہے ۔ رات 2 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد 60فائر بریگیڈ گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT