Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ہند۔امریکہ کی مشترکہ فل برائیٹ ۔ کلام ماحولیاتی فیلوشپ

ہند۔امریکہ کی مشترکہ فل برائیٹ ۔ کلام ماحولیاتی فیلوشپ

واشنگٹن 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور امریکہ نے فل برائیٹ ۔ کلام ماحولیاتی فیلو شپ شروع کی ہے ۔ یہ فیلو شپ در اصل ماحولیاتی تبدیلی پر باہمی تعاون میں اضافہ کی کوشش ہے جس کے نتیجہ میں ہندوستانی ریسرچ اسکالرس کو امریکی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا ۔ اس فیلو شپ کیلئے درخواستیں کل پہلی مرتبہ طلب کی گئی ہیں ۔ یہ فیلو شپ دونوں ممالک کی حکومتوں نے مشترکہ طور پر شروع کی ہیں اور اس کے نتیجہ میں چھ ہندوستانی پی ایچ ڈی طلبا و ما بعد پی ایچ ڈی ریسرچ کرنے والوں کو امریکی میزبان اداروں کے ساتھ چھ ماہ تک ایک سال کی مدت کیلئے کام کرنے کا موقع ملے گا ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ اس فیلو شپ کو ہندوستان کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے نام سے شروع کیا گیا ہے اور یہ صدر بارک اوباما اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین دیرپا تعلقات کے قیام کی کوشش کا حصہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT