Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہند۔بنگلہ دیش مذاکرات آئندہ ہفتہ ڈھاکہ میں مقرر

ہند۔بنگلہ دیش مذاکرات آئندہ ہفتہ ڈھاکہ میں مقرر

نئی دہلی۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اعلیٰ سطحی سرحدی مذاکرات آئندہ ہفتہ ڈھاکہ میں منعقد کرے گا ۔ اس کا پس منظر حالیہ اعلیٰ سطحی شورش پسندوں کی بنگلہ دیش کی جانب سے ہندوستان کی تحویل میں دیا جانا ہے ۔ یہ افراد جو 4ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر مویشیوں کی اسمگلنگ کررہے تھے ‘ بنگلہ دیش میں گرفتار کرلئے گئے تھے ۔ بی ایس ایف کے ایک 23رکنی وفد نے ڈائرکٹر جنرل بی کے پھاٹک کی زیرقیادت ڈھاکہ کے 6روزہ دورہ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بنگلہ دیش کے ڈائرکٹر جنرل سے بات چیت کی جاسکے ۔ بنگلہ دیش کے سرحدی محافظین اور سینئر عہدیدار جن کا تعلق محکمہ داخلہ سے ہے کہہ چکے ہیںکہ یہ بات چیت بہت اچھے ماحول میں ہوگی ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT