Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔جنوبی افریقہ کیلئے آج کرویا مرو صورتحال

ہند۔جنوبی افریقہ کیلئے آج کرویا مرو صورتحال

چینائی۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یہاں کھیلی جارہی سہ رخی سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں آسٹریلیا اے کے خلاف شکست برداشت کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے فاسٹ بولر بیورن ہینڈرکس نے کہا ہے کہ کل  یہاں میزبان ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ میں پہلی ہی گیند سے ان کی ٹیم غلبہ بنانے کی کوشش کرے گی جیسا کہ یہ مقابلہ دونوں ہی ٹیموں کیلئے کرو یا مرو صورتحال کا ہے ۔ کیونکہ ہندوستان اے اور جنوبی افریقہ اے کو سیریز کے اپنے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔ ہینڈرکس نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے گذشتہ مقابلے میں ہوئی شکست سے سبق حاصل کرلیاہے اور اُمید ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق مظاہرے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کے کوشاں ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی ٹیم سے بھی اُسی طرح کے مسابقتی مقابلہ کی امید ہے ‘ جیسا کہ آسٹریلیا نے افتتاحی مقابلہ میں مظاہرہ کیا تھا ۔ کل کھیلے جانے والے اہم مقابلے کیلئے بنائے گئے اپنی ٹیم کے منصوبہ کے متعلق ہینڈرکس نے کہا کہ کل کے مقابلہ کیلئے ہمارا منصوبہ واضح ہے کہ مقابلہ کی پہلی ہی گیند سے ہم اپنی صلاحیتوں کے مطابق مظاہرہ کریں اور ہندوستان کے خلاف کامیابی کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہر کھلاڑی اپنا صدفیصد مظاہرہ دینے کیلئے تیار ہے۔ یاد رہے جنوبی افریقہ کو پہلے مقابلہ میں آسٹریلیا کے خلاف 9وکٹس کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی جیسا کہ عثمان خواجہ کی زیرقیادت آسٹریلیائی ٹیم نے اسے 171رنز پر ڈھیر کردیا تھا ۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم کو بھی اپنے افتتاحی مقابلہ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی اور میزبان ٹیم بھی کامیابی کے ذریعہ سیریز میں واپسی کیلئے کوشاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT