Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ہند۔نیپال سرحد پر ناکہ بندی ختم، مدھیسیوں کے موقف میں نرمی

ہند۔نیپال سرحد پر ناکہ بندی ختم، مدھیسیوں کے موقف میں نرمی

کٹھمنڈو، 9 فروری (یو این آئی) نیپال میں آئین میں برابری کے حق کے سلسلے میں مظاہرین نے اپنے موقف میں نرمی کرتے ہوئے ہند۔نیپال سرحد سے اقتصادی ناکہ بندی ہٹانے اور عام ہڑتال کو فی الحال ختم کرنے کا آج فیصلہ کیا۔مشترکہ لوک تانترک مدھیسی مورچہ کے لیڈروں اوپیندر یادو، مہنت ٹھاکر، راجیندر مہتو اور مہیندر رائے یادو نے یہاں ایک مشترکہ بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال اور عوام کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے عوام کی رائے کے مطابق احتجاجی تحریک میں عام ہڑتال اور ناکہ بندی کو فوری اثر سے ملتوی کیا گیا ہے ۔ باقی تحریک پہلے جیسی رہے گی۔بیان میں کہا گیا کہ محاذ کو طاقتور بنانے کیلئے اس میں دیگر سیاسی پارٹیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تحریک کے مجوزہ پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے لاٹھی جلوس اور مشعل جلوس نکالنے اور دستخط مہم چلانے کی بات کہی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT