Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ہند۔پاک بات چیت کی تنسیخ پر امریکہ ’’مایوس‘‘

ہند۔پاک بات چیت کی تنسیخ پر امریکہ ’’مایوس‘‘

مذاکرات کے عنقریب احیاء کی توقع ‘ دفتر خارجہ امریکہ کے ترجمان جان کربی کی پریس کانفرنس

واشنگٹن۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ہند۔پاک مشیران قومی سلامتی سطح کی بات چیت منسوخ کردی ۔ اس کے چند گھنٹوں بعد امریکہ نے کہا کہ اُسے اس تبدیلی پر ’’ مایوسی ‘‘ ہوئی ہے اور وہ دونوں فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ جلد ہی رسمی بات چیت کا احیاء کریں گے ۔ محکمہ خارجہ امریکہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہے کہ جاریہ ہفتہ کے ختم پر ہند ۔ پاک بات چیت نہیں ہوگی ۔ ہم ہندوستان اور پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ بات چیت کا جلد ہی احیاء کیا جائے گا ۔ تاہم ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے درمیان روس کے اوفا میں جو بات چیت ہوئی تھی حوصلہ افزاء تھی ‘ ہم اس مثبت تبادلہ خیال سے جو جاریہ سال کے اوئل میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہوا تھا کافی خوش تھے ۔ جان کربی نے کہا کہ خاص طور پر دونوں ممالک کے مشیران قومی سلامتی سطح کی بات چیت کے اعلان سے امریکہ کی کافی حوصلہ افزائی ہوئی تھی ۔ پاکستان نے کل رات اس مجوزہ بات چیت کو منسوخ کردیا ۔ ہندوستان پاکستان کے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ایجنڈہ میں شامل کرنے پر الجھن کا شکار تھا کیونکہ مشیران قومی سلامتی سطح کے مذاکرات مقررہ پروگرام کے بموجب دہشت گردی کے موضوع پر ہونے والے تھے ۔ مشیران قومی سلامتی سطح کے اولین مذاکرات سے جولائی میں روس کے شہر اوفا میں ملاقات کے دوران وزیراعظم ہند نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے درمیان اتفاق رائے ہوا تھا ۔ سشما سوراج نے سرتاج عزیز کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  پاکستان کو چیلنج کیا تھا ۔سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ وہ پیشگی شرائط پیش کرنے پر مذاکرات کیلئے ہندوستان آنے پر آمادہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT