Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک سیریز منسوخ نہیں ہوئی: بی سی سی آئی

ہند۔پاک سیریز منسوخ نہیں ہوئی: بی سی سی آئی

ممبئی ۔ 9۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج آئندہ ماہ پاکستان کے ساتھ مجوزہ سیریز کے منسوخ ہونے کے خیال کو مسترد کردیا ہے۔ بورڈ کے یہاں منعقد اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں کی جانب سے ہند۔پاک سیریز جو کہ ڈسمبر میں کھیلی جانی ہے، اسکے متعلق بورڈ کے عہدیدار نے کہا کہ مجوزہ سیریز قطعی طور پر منسوخ نہیں کردی گئی ہے تاہم اس کے متعلق فیصلہ ہنوز باقی ہے۔ ماہ ڈسمبر میں چونکہ ہندوستانی ٹیم کسی سیریز میں مصروف نہیں ہے لہذا میڈیا نمائندوں نے پاکستان کے ساتھ مجوزہ سیریز کے انعقاد کے متعلق سوال کیا۔ ہندوستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز 7 ڈسمبر کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد جنوری میں وہ آسٹریلیا میں محدود اوور کی سیریز کھیلی گئی۔ لہذا اس دوران بی سی سی آئی پاکستان کے خلاف سیریز کی میزبانی کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT