Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک سیریز کے امکانات معدوم: پی سی بی

ہند۔پاک سیریز کے امکانات معدوم: پی سی بی

لاہور۔7مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2014ء میں معاہدہ ہوا تھا، تاہم ہندوستانی بورڈ اس سیریز کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے۔ ممکنہ صورتحال کے مطابق اس سیریز کے امکانات معدوم ہونے لگے ہیں۔ بورڈ حکام کے مطابق اس سیریز کے معطل ہونے پر پی سی بی کو شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہندوستان کی جانب سے سنجیدگی نہ دکھانے پر بورڈ حکام نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ  رواں سال موسمِ سرما میں بنگلہ دیش یا سری لنکا کی ٹیموں میں سے کوئی ایک ہوم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے شکوک و شبہات کافی حد تک دور ہو گئے ہیں۔ پی سی بی پاکستان میں مزید میچز کروانے کیلئے اپنا لائحہ عمل بنا رہا ہے، تاکہ پوری دنیا میں پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے مثبت پیغام جائے۔ اس سلسلہ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سیکیورٹی ماہرین کا جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT