Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / ہند۔پاک مذاکرات کا مسئلہ اوباما سے رجوع کیا جائے گا : پاکستان

ہند۔پاک مذاکرات کا مسئلہ اوباما سے رجوع کیا جائے گا : پاکستان

اسلام آباد ۔ 12 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نواز شریف تعطل کاشکار ہند۔پاک امن پیشرفت مسئلہ آئندہ ہفتہ دورہ امریکہ کے موقع پر صدر براک اوباما سے رجوع کریں گے ۔ پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہاکہ امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ہند۔ پاک امن پیشرفت کے علاوہ دیگر کئی اُمور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انھوں نے ہندوستان کے مبینہ طورپر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے تعلق سے امریکی دستاویزات ملاحظہ کرنے کا بھی اشارہ دیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان دستاویزات کو اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون کے علاوہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی رجوع کیا جائے گا ۔ انھوں نے ہندوستانی اداروں بشمول را پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے دہشت گردوں کی تائید کا الزام عائد کیا تاہم ہندوستان نے ہمیشہ اسے مسترد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT