Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ہند۔پاک مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم

ہند۔پاک مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم

کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن، میر واعظ عمر فاروق کا خطاب
سرینگر ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس کے اعتدال پسند گروپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے عمل کے آغاز کا آج خیرمقدم کیا اور اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی پر کی جانے والی کوئی بھی بات چیت کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر نامکمل رہے گی ۔ حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے یہاں انسانی حقوق کے ایک سمینار میں کہا کہ’’ہم بنکاک میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین مذاکرات کے عمل کی بحالی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان سے ہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں مزید پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں‘‘۔ عمر فاروق نے مزید کہا کہ ’’تاہم کشمیر پر دونوں ملکوں کے مابین کوئی بھی بات چیت کشمیریوں کی شمولیت کے ب  غیر نامکمل رہے گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ کشمیر کے تئیں لچکدار موقف کا مظاہرہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’نئی دہلی کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس مسئلہ کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے بلکہ اعتراف کرنا ہوگا کہ یہ ایک ایسا سیاسی مسئلہ ہے جو سیاسی حل کا متقاضی ہے اور ایک انسانی مسئلہ ہے جس سے انسانوں کے مصائب سمجھنے کی ضرورت ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT