Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک مقابلوں کی راہ ہموار کرنے کا مطالبہ

ہند۔پاک مقابلوں کی راہ ہموار کرنے کا مطالبہ

کراچی ۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو آپس میں کرکٹ کھیلنی چاہئے کیونکہ دنیا میں ایشیائی مارکیٹ سب سے بڑی ہے اور اس سے بڑھ کر یہ بات کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچز کے سامنے ایشز سیریز اور عالمی سطح پر کھیلے جانے والے کسی بھی ٹورنمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے ویڈیو بیان میں حالیہ باپ اور بیٹے کی بحث ختم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں زبردست کامیابی حاصل کی جس کا کوئی جواب ہی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سری لنکا ، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسی عالمی کرکٹ پر حکمرانی کرنے والی ٹیمیں موجود ہیں لہٰذا ہند۔پاک باہمی سیریز بھی ہونی چاہئے اور پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں جبکہ ہندوستانی کھلاڑی پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ راشد لطیف نے کہا سب کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور ایسے میں باپ اور بیٹے والی بحث کا خاتمہ ہونا چاہئے جس کیلئے وہ ویریندر سہواگ یا رشی کپور کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں کیونکہ یہ بحث انہوں نے ہی شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا وہ ہندوستان کا احترام کرتے ہیں اور جواب میں ایسی ہی توقع ہندوستان سے بھی کرتے ہیں کیونکہ ہار اور جیت اس کھیل کا حصہ ہے اور کھیلوں میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ کبھی ہندوستانی ٹیم جیت جاتی ہے اور کسی دن پاکستانی ٹیم فتح کے حصول میں کامیاب رہتی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT