Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک مقابلہ،دباؤبرداشت کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی :عامر

ہند۔پاک مقابلہ،دباؤبرداشت کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی :عامر

میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

برمنگھم ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف چارجون کو ہونے والا میچ دباؤ سے بھرا مقابلہ ہوگا اور اس مقابلے میں وہی ٹیم فاتح ہوگی جو دباؤ کو قابو کرسکے گی۔ پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ ہی دباؤ کانام ہے۔ بر منگھم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی وکٹیں بھی فاسٹ بولروں کے لئے ساز گار نہیں تھیں۔ ہم نے وہاں تینوں فارمیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں۔ امید ہے کہ محنت کا اچھانتیجہ ملے گا۔ گذشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ کیمپ کا فائدہ ہوا تھا اس مرتبہ بھی ٹورنمنٹ سے پہلے یہاں آئے ہیں اور اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔ محمد عامر نے کہا کہ جب اچھی کارکردگی ہوتی تو اعتماد آجاتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی سیریز میں لمبے لمبے اسپیل کرنے سے میری سوئنگ واپس آرہی ہے اور لائن اور لینتھ پر کنٹرول آرہا ہے۔ یہاں حالات اور وکٹیں سخت ہیں۔جب آپ سخت حالات میں ٹریننگ کرتے ہیں تو آسان وکٹوں میں زیادہ مشکل پیش نہیں آتی ہے۔ اگلے ہفتے بارشیں رک جائیں گی اور سردی کم ہوجائے گی جس میں بولنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ایجبسٹن بر منگھم میں چار جون کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بارش اہم کردار ادا کر ے گی۔ ٹورنمنٹ کے اہم ترین میچ میں ابھی دو ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے لیکن محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق یکم تا چار جون تک بر منگھم میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اس لئے بارش ہند۔پاک مقابلے میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔ میچ کے تما م ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور میچ ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT