Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک مقابلہ، بارش کی نذر ہونے کا امکان

ہند۔پاک مقابلہ، بارش کی نذر ہونے کا امکان

برمنگھم۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام )چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر سیاہ بادل چھا گئے ہیں ، روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے بے چین شائقین کے ارمانوں پر بارش پانی پھیر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کل ہونے والے ہند۔پاک میچ کے دوران بارش کے امکانات روشن ہیں ، روایتی حریف کے درمیاں میچ کا سارا مزہ خراب ہو سکتا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ہونے کے 70 فیصد سے زائد امکانات ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز  نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان کا آسٹریلیا کے ساتھ پریکٹس میچ بھی بارش کی نذر رہا تھا ، ٹیم انتظامیہ نے موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تاحال پلیئنگ الیون تشکیل دینے سے گریز کیا ہے۔
ہندستان کو بیلجیم کے خلاف2-1  کی شکست
ڈوسیلڈورف۔3  جون (سیاست ڈاٹ کام) تیسرے کوارٹر میں0-1 کی سبقت لینے کے باوجود ہندستانی سینئر مرد وں کی ہاکی ٹیم کوتھری نیشن انوی ٹیشن ٹورنامنٹ میں بیلجیم کے خلاف2-1  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں ہندستان نے تیسرے کوارٹر میں ہی 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ہندستان کے لئے یہ گول ڈریگ فلکر ھرمنپریت سنگھ نے 38 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے حاصل کیا۔ہندستانی ٹیم اس کے بعد اپنی تال آخر تک برقرار نہیں رکھ سکی۔ اپنے پہلے میچ میں جرمنی کو 2-5 سے شکست دینے والی میزبان بیلجیم کی ٹیم نے میچ میں 0-1  سے پیچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT