Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک مقابلہ‘ہندوستان کامیاب ہوگا:باسط علی

ہند۔پاک مقابلہ‘ہندوستان کامیاب ہوگا:باسط علی

کراچی ۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق بیٹسمین باسط علی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا ہندوستان کیخلاف کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور اگر پاکستان اس مقابلے میں  کامیاب ہوجائے تو یہ ایک کرشمہ ہی ہو گا۔باسط علی کے بموجب  اگر پاکستان اور زمبابوے کا میچ ہو تو وہ پاکستان کو پسندیدہ قرار دیتے  لیکن  ہند۔پاک میچ کو حقیقت پسندی کے ساتھ دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم کی فتح کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی حریف ہندوستانی ٹیم اس وقت بہت زیادہ مضبوط اور انگلش حالات میں پاکستان کے مقابلے میں کافی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور جب وہ رنز اگلنا شروع کرے گی تو اس کے آگے بند باندھنا آسان نہیں ہو گا۔ سابق بیٹسمین نے  مزید کہا  کہ دوسری جانب پاکستان کے پاس جارحانہ کھیلنے والے بیٹسمین ہی نہیں جو آج بھی قدیم دور کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں اگر وہ اپنے روایتی انداز سے ہٹ کر نہ کھیلے تو ان کا سیمی فائنل میں رسائی کا بھی کوئی امکان نہیں ہو گا کیونکہ انہیں گروپ میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا ہے اور میگا ایونٹ میں کچھ کر دکھانے کیلئے پاکستانی بیٹسمیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگا۔ایک سوال پر باسط علی نے کہا  کہ کمزور ٹیم پر بڑے حریف کیخلاف کھیلتے ہوئے کوئی دباؤ نہیں ہوتا کیونکہ ان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہوتا لہٰذا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ میں پاکستان سے زیادہ دباؤ ہندوستان  پر ہو گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT