Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک مقابلہ دلچسپ ہوگا:آفریدی

ہند۔پاک مقابلہ دلچسپ ہوگا:آفریدی

لاہور۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے میچ سے متعلق بہت پرجوش ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں لکھے گئے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ  انھیں امید ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے  مطابق پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں 4 جون کو مدمقابل ہونگی۔ اپنے اس کالم میں شاہد آفریدی نے پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹرز کے درمیان تعلق اور میدان میں پیش آنے والے رویوں پر بھی بات کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک دوسرے سے بہت اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔ ان کے تمام ہندوستانی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان سے دوستی ہے تاہم گوتم گھمبیر کے ساتھ تعلق اتنا دوستانہ نہیں رہا۔ اس کی وجہ انہوں نے چند برسوں  قبل ہند۔پاک میچ کے دوران پیش آے ایک واقعہ کو قرار دیا۔ آفریدی کے بموجب کھیل کے دوران ان کی گوتم گھمبیر کے ساتھ نوک جھونک ہو گئی تھی جو فوری طور پر میڈیا کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ واضح رہے آئی سی سی کے ہر بڑے ٹورنمنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے مقابلے دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کے باوجود ہندوستانی ٹیم نے ہمیشہ ہی کامیابی حاصل کی ہے اور اس مرتبہ بھی انگلینڈ میں ہندوستان کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT